زندگی کو خوبصورت بنانا اپنے ہاتھ میں ہوتاہے :صنم سعید

زندگی کو خوبصورت بنانا اپنے ہاتھ میں ہوتاہے :صنم سعید

واقعات پر ہمارا ردعمل اچھا یا برا جیسا ہوگا ہماری زندگی ویسے ہی گزرے گی:اداکارہ

لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) اداکارہ صنم سعید نے کہاہے کہ زندگی کو خوبصورت بنانا انسا ن کے اپنے ہاتھ میں ہوتاہے ، زندگی میں ہونے والے واقعات پر ہمارا ردعمل اچھا یا برا جیسا ہوگا ہماری زندگی ویسے ہی گزرے گی، زندگی صرف 10فیصد واقعات پر مشتمل ہوتی ہے اور90 فیصد زندگی ان واقعات پر ہمارا ردعمل ہوتا ہے ۔صنم سعید نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اپنی زندگی کو آسان بنانے کیلئے ہمیں اچھے ردعمل کو اپنانا ہوگا ،ایسے کام کرنا ہوں گے جن سے لوگ خوش ہوں ،کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارے ہاتھوں سے کبھی کسی کا دل نہ دکھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں