کیمرون ڈیاز کو اداکاری چھوڑ کر روحانی سکون مل گیا

کیمرون ڈیاز کو اداکاری چھوڑ کر روحانی سکون مل گیا

مسلسل سب کی نظروں میں رہنا بہت زیادہ تھکا دیتا ہے :ہالی ووڈ اداکارہ

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) ہالی ووڈ اداکارہ کیمرون ڈیاز نے کہا ہے کہ دو سال قبل اداکاری چھوڑنے کے فیصلے کے بعد سے انہیں روحانی سکون مل گیا ہے ۔ اپنی ساتھی اداکارہ گئیوتھ پالٹرو کی صحت کے بارے میں کئے گئے پاڈ کاسٹ پر بات کرتے ہوئے کیمرون ڈیاز نے کہا کہ میری روح کو سکون مل گیا ہے جب سے میں نے اپنا خیال رکھنا شروع کیا ہے ۔ ان کاکہناتھاکہ مسلسل سب کی نظروں میں رہنا بہت تھکا دیتا ہے ۔جب فلم کی شوٹنگ چل رہی ہوتی ہے تو کئی کئی مہینے اور کچھ کرنے کا وقت نہیں ہوتا،ایسے میں اداکاری چھوڑنے کا خیال دل میں آیا اور عمل کرنے سے روحانی سکون ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں