طلعت حسین سول ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مسرور

طلعت حسین سول ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مسرور

سینئر فنکاروں کو فن نئی نسل میں منتقل کرنے کیلئے آگے آناہوگا :سینئر اداکار

کراچی (سٹاف رپورٹر ،مرزاافتخاربیگ) سینئر اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنی صلاحیتوں اور ثقافتی خدمات کو سراہاجانا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں، سینئر فنکاروں کوسول ایوارڈسے نواز کر ا ن کی فنی خدمات کا اعتراف اس امر کی نشاندہی ہے کہ ملکی سطح پر فنکاروں کے قدر دان موجود ہیں۔بشریٰ انصاری ، علی ظفر اوردیگر شخصیات کو سرکاری اعزازات ملنے پر ان کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں۔ طلعت علی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپنے فن کو نئی نسل میں منتقل کرنے کے لئے سینئر فنکاروں کو آگے آنا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں