سوشانت کیلئے منشیات خریدتی رہی ،ریا چکربورتی کا اعتراف

سوشانت کیلئے منشیات خریدتی رہی ،ریا چکربورتی کا اعتراف

اداکار منشیات کے عادی ،فلم کی شوٹنگ پر بھی منشیات منگواتے رہے :سابق دوست

ممبئی (شوبز ڈیسک) خود کشی کرنیوالے نوجوان بھارتی اداکارہ سوشانت سنگھ کی سابق گرل فرینڈ ریا چکربورتی نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ وہ اداکار کیلئے منشیات خریدتی رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ریا چکربورتی سے تقریبا 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ریا نے اعتراف کیا کہ وہ سوشانت سنگھ راجپوت کیلئے اپنے بھائی شووک چکربورتی کے ذریعے منشیات خریدتی رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سوشانت سنگھ منشیات کے عادی تھے اور فلم کی شوٹنگ پر بھی منشیات منگواتے تھے ۔ریاچکر بورتی نے خود منشیات کے استعمال کا اعتراف نہیں کیا تاہم تسلیم کیا کہ وہ سگریٹ پیتی رہی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں