بیٹیوں اوربہنوں کو اعتماد اورمحبت کا ماحول دیں :حناالطاف

بیٹیوں اوربہنوں کو اعتماد اورمحبت کا ماحول دیں :حناالطاف

بے جاسختی سے بغاوت پیداہوتی ہے ،رسی ایسے نہ کھینچیں کہ ٹو ٹ جائے :اداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر ) اداکارہ وماڈل حنا الطاف نے کہا ہے کہ بیٹیوں اوربہنوں کو اعتماد اور محبت کا ماحول دیں،ان کی رسی اس طرح نہ کھینچیں کہ رسی ہی ٹوٹ جائے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بے جاسختی کرنے سے بغاوت پیدا ہوتی ہے اور کچھ لڑکیاں چھپ کر برے کام کرنے لگ جاتی ہیں ،مجھ پر بھی اعتماد نہ کیا جاتا تو میں کچھ بھی نہ کرپاتی ۔ مجھے میرے بھائی نے نصیحت کی تھی کہ معیاری کام کرنا ،پیسے کے پیچھے نہ بھاگنا ،اسی پر عمل کرکے میں نے خود کو مضبوط کردار کی لڑکی ثابت کردیا ۔ بیٹیوںاوربہنوں پر اعتماد کریں اور آپ کی عزت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں