علی ظفر کا نئے ریپرز کو ایک لاکھ انعام دینے کا اعلان

علی ظفر کا نئے ریپرز کو ایک لاکھ انعام دینے کا اعلان

اداکارو گلوکار علی ظفر نے "ریپ مقابلے " کا اعلان کردیا

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گانوں کو ریپ کرنے کا ہنر دکھانے والے افراد کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے مداحوں کو بیٹ "حاضر ہے حاضر ہے بھائی تیرا حاضر ہے " بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ان کے یوٹیوب چینل میں جاکر تمام ریپر اس بیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرکے اور اپنا ریپ بنا کر اپنے فیس بک میں شیئر کرتے ہوئے "لائٹینگل ریکٹس" کے پیج کو ٹیگ کریں ۔ انہوں نے کہا جس کا ریپ سب سے زیادہ پسند کیا جائے گا وہ پہلی پوزیشن کا حقدار ہوگا اور اسے ایک لاکھ کا انعام دیا جائے گا جبکہ دوسرے نمبر والے کو 50 ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو 25 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں