عزت اور مقام بنانے میں 34سال لگے :سلمان خان
بھارت کے سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ مجھے اپنی عزت اور مقام بنانے میں 34 سال لگے اور مجھے اپنی اس عزت کو برقرار بھی رکھنا ہے
ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارتی شو بگ باس میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ جتنے بھی میرے چاہنے والے ہیں وہ مجھے جانتے ہیں، میں نے اپنا مقام اور یہ عزت بہت آسانی سے نہیں بنائی ہے ، تمام تر محنت اور مشکلات کے بعد عزت بنائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی بھی بہت آگے جانا ہے ، بہت عزت اور پیار کمانا ہے ۔سلمان سے سلو، سلو سے بھائی اس میں رکاوٹ نہیں ڈالئے گا یہی درخواست ہے ۔سلمان خان گفتگو کرتے ہوتے بہت سنجیدہ تھے جبکہ انہیں سننے والے تمام افراد بھی بالکل غور اور سنجیدگی سے ان کی باتوں کو سن رہے تھے ۔