ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل انتقال کر گئی
ہالی ووڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل انتقال کر گئی ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی ووڈ فلم الیکشن میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ جیسیکا کیمبل 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
لاس اینجلس(اے پی پی)امریکی میڈیا کے مطابق جیسیکا کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ رو ز اپنے باتھ روم کے فرش پر مردہ پائی گئیں تاہم ان کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔