بلال اشرف نے منفی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کردی

بلال اشرف نے منفی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کردی

اداکار بلال اشرف نے کہا کہ وہ منفی کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو رومانوی کرداروں تک محدود نہیں کرسکتے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) بلکہ مختلف کرداروں میں خود کو منوانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ کسی ڈرامے یافلم میں منفی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ انہوں نے آج تک کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا ہے لیکن وہ اب کسی ڈرامے میں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ ڈرامہ انڈسٹری ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ایک اداکار بہت زیادہ سیکھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ انہیں جیسے ہی کسی اچھے سکرپٹ کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس ڈرامے کا حصہ بنیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں