سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر

سنجے لیلا بھنسالی اور عالیہ بھٹ  پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر

بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی، عالیہ بھٹ اور دو مصنفین پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیاگیا

ممبئی(این این آئی)ممبئی کی ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں سمن جاری کیا ہے ۔ ہتک عزت کا مقدمہ بابو راجی شاہ نامی شخص نے دائر کیا ہے جو گنگو بائی کاٹھیاواڑی کا لے پالک بیٹا ہونے کا دعویدار ہے ۔ بابورا جی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کتاب میں گنگو بائی کاٹھیاواڑی پر موجود ابواب میں ان کی منہ بولی والدہ کو بدنام کیا گیا ہے ، ان کی ساکھ کو داغدار کیا گیا ہے اور ان کی والدہ کی رازداری اور عزت نفس کے حق کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں