سلمان خان نے دھوکا دیا تھا:سومی علی

سلمان خان نے  دھوکا دیا تھا:سومی علی

سابقہ بھارتی اداکارہ سومی علی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق سومی علی ماضی میں فلوریڈا سے بھارت صرف سلمان سے شادی کرنے کے مقصد کیلئے آئی تھیں۔سومی علی نے انکشاف کیا کہ ‘سلمان خان نے اُنہیں دھوکا دیا تھا جس کی وجہ سے اُن کا رشتہ ٹوٹا اور پھر اُنہوں نے بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کی۔سابقہ بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں، تاہم اُنہوں نے پانچ سالوں میں سلمان خان سے بات نہیں کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں