ہاروی ونسٹین نے سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی

ہاروی ونسٹین نے سزا کے  خاتمے کی اپیل دائر کردی

امریکا میں ‘می ٹو’ مہم کے بعد جنسی جرائم پر 23 سال قید کی سزا پانے والے امریکی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر ہاروی ونسٹین نے اپنی سزا کے خاتمے کی اپیل دائر کردی

نیویارک (این این آئی)ہاروی ونسٹین کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ ہاروی کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔ ونسٹین پر الزامات لگانے والی خواتین میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، گائینتھ پیلٹرو، ایشلے جَڈ، روز میک گوئن اور ہیتھر گراہم شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں