’’پاکستان کی بیٹی‘‘کا خطاب نازیہ کیلئے ذمہ داری کا احساس

’’پاکستان کی بیٹی‘‘کا خطاب نازیہ کیلئے ذمہ داری کا احساس

اب قلم کی سپاہی بن کرامن کیلئے اپناکردارادا کرناچاہتی ہوں:ماڈل واداکارہ

کراچی (سٹاف رپورٹر ) ماڈل اوراداکارہ نازیہ علی شاہ نے کہا ہے کہ عوام نے مجھے جتنی محبتوں سے نوازا ہے،میںان سب کی شکر گزار ہوں ،’’پاکستان کی بیٹی‘‘ کا خطاب مجھے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کا احساس دلاتا رہتا ہے اور اس ذمہ داری کا مقصد ملک سے نفرتیں مٹانا اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہے ۔انہوں نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شوبز کے بعد ادبی دنیامیں اپنے آپ کومنوانا چاہتی ہوں ، میں نے ہمیشہ مختلف پلیٹ فارمز سے امن و یکجہتی کا پیغام دیا ہے ،میرا پیغام ہے محبت جہاں تک پہنچے ۔ان کاکہناتھاکہ اب قلم کی سپاہی بن کرامن کیلئے اپناکردارادا کرناچاہتی ہوں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں