ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنافیشن بن چکا:متھیرا

ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنافیشن بن چکا:متھیرا

ناموراداکارہ متھیرا نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں دوسروں کی زندگی میں جھانکنافیشن بن چکا ہے

لاہور(این این آئی)ہر انسان کی اپنی زندگی ہے وہ اسے جیسے چاہے جیے اورہر کوئی اپنی عمل کا خودجوابدہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میںمتھیرا نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کی لیکن یہاں ایسے لوگ بھی ہیں جو کسی دوسرے کی زندگی کے پردے میں پڑے رازوں کا سراغ لگانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں ۔متھیرا نے کہا کہ ہمارے ہاں اصل میں لوگوں کے پاس کچھ کرنے کیلئے کوئی کام نہیں ہوتا اس لئے وہ دوسروں کے خلاف سازش کرنے اوران کے معاملات کوجاننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں جو اخلاقی طو رپر انتہائی گری ہوئی حرکت ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں