ہر اداکار کے ساتھ محفوظ فاصلہ رکھتی ہوں:یمنیٰ زیدی

ہر اداکار کے ساتھ محفوظ  فاصلہ رکھتی ہوں:یمنیٰ زیدی

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ان کا جتنا فاصلہ اداکاروں کے ساتھ سکرپٹ میں ہوتا ہے

کراچی (آئی این پی)وہ ان کے ساتھ عام زندگی میں بھی اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ وہ ہر اداکار کے ساتھ ایک محفوظ فاصلہ رکھتی ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے اس رویے پر کوئی برا نہیں مانتا؟ جس پر یمنیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے ، کیونکہ پیشہ ورانہ امور سے متعلق ہر کوئی اس طرح کی چیزوں کو سمجھتا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ سیٹ پر سٹارز کے ساتھ اتنا ہی فاصلہ رکھتی ہیں جتنا کہ سکرپٹ میں ہوتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں