ٹوکیو :چور نے 8کروڑ مالیت کی گھڑی سوری لکھ کر واپس کر دی
ٹوکیو ( اے ایف پی )جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تقریباً 2 لاکھ 90 ہزار ڈالر (8کروڑ 2لاکھ روپے )مالیت کی سوئس لگژری گھڑی چوری کرنے والا شخص پراسرار طور پر اسے واپس کر گیا ۔۔
، پیکٹ میں لکھا تھا ’’سوری‘‘۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک شخص گاہک کا روپ دھار کر دکان میں داخل ہوا اور لگژری برانڈ آڈیمار پیگے کی گھڑی پہن کر دیکھنے کے بہانے اسے کلائی پر باندھا اور دکان سے فرار ہوگیا، تاہم معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب دکان کو ایک پیکٹ موصول ہوا جس میں مسروقہ گھڑی اور ہاتھ سے لکھا ہوا معذرت نامہ موجود تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رواں برس اگست میں اسی شاپنگ کمپلیکس کی ایک دوسری دکان سے بھی 20 کروڑ ین مالیت کی چار لگژری گھڑیاں چوری ہوئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments