اداکار کو تھیٹر میں کام کرنے کا فائدہ ہوتا ہے :ثانیہ سعید
اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ کسی بھی اداکار نے اگر تھیٹر میں کام کیا ہو تو اسے فائدہ ضرور ہوتا ہے تاہم اگر نہیں بھی کیا توکوئی بات نہیں دنیا میں بہت سارے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے تھیٹر کبھی نہیں کیا تاہم اس کے باوجود وہ بہت بہترین اداکار ثابت ہوئے ہیں
اسلام آباد (اے پی پی)مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثانیہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر دیکھنے والے کو کسی بھی اداکار کی اداکاری اور ڈائیلاگ ڈلیوری میں ٹھہرا ؤ اور چہرے پر اطمینان نظر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کی پریکٹس اور تجربہ بہت زیادہ ہے ۔