ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا:حرا مانی
اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والدین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے
کراچی (آئی این پی)اداکارہ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر والدین کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماں باپ کے علاوہ کوئی اپنا نہیں ہوتا۔ اداکارہ حرا مانی نے اپنی انسٹا سٹوری پر ماں باپ اور اولاد کے رشتے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنی سٹوری میں لکھا کہ ماں باپ سے زیادہ آپ کی زندگی میں آپ کا کوئی اپنا ہو ہی نہیں سکتا ، اپنے ماں باپ کا سوچیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا میں سب کچھ دوبارہ مل جاتا ہے ، ماں باپ چلے جائیں گے تو واپس نہیں آسکتے ۔