کامیڈی بہت ہی مشکل کام ہے :لیلی واسطی
اداکارہ لیلی واسطی کا کہنا ہے کہ کامیڈی بہت ہی مشکل کام ہے میں نے دو تین کامیڈی کے سنگل پلیز کئے تھے ابھی کوئی اچھا پراجیکٹ ملا تو یقیناً کروں گی
اسلام آباد (اے پی پی)مقامی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مجھے جب بھی کوئی کردار آفر ہوتا ہے تو میں دیکھتی ہوں کہ میرا کردار کہانی میں کتنی اہمیت کا حامل ہے اور مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا کتنا موقع ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت میرے 3 ڈرامے آن ایئر ہیں حالانکہ یہ تینوں ڈرامے مختلف وقتوں میں شوٹ ہوئے تاہم کورونا کی وجہ سے اب ایک ساتھ آن ائیر ہو گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments