اپنے شوہر کیساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں:متھیرا

اپنے شوہر کیساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں:متھیرا

اداکارہ و میزبان متھیرا نے اداکارہ صدف کنول کے شوہر سے متعلق بیان پر تبصرے کے بعد ایک سٹوری شیئر کر دی

لاہور(شوبز ڈیسک) متھیرا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے سوالیہ پیغام شیئر کیا۔متھیرا کی جانب سے انسٹاگرام سٹوری شیئر کی گئی جس پر لکھا تھا کہ اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بادشاہ والا سلوک کریں وہ بھی آپ کو محبت سے ملکہ والی عزت دے گا۔میزبان نے اپنی سٹوری کے پیغام کے نیچے سوشل میڈیا صارفین کو صحیح یا غلط میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کا آپشن بھی دیا۔اداکارہ کی سٹوری میں مزید درج تھا کہ ہمارے معاشرے میں کئی جگہ مرد اپنے لیے بادشاہ جیسے سلوک کی خواہش رکھتا ہے لیکن وہ اپنی ملکہ کے ساتھ ویسا ہی سلوک روا رکھنا بھول جاتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں