چین میں ہالی ووڈ اداکار زیادتی کے الزام میں گرفتار

چین میں ہالی ووڈ اداکار  زیادتی کے الزام میں گرفتار

چینی نژاد ہالی ووڈ اداکار و گلوکار کرس وو کو جنسی زیادتی کے الزام میں چین کی پولیس نے گرفتار کرلیا

بیجنگ (این این آئی)پولیس کے مطابق 30 سالہ کرس وو نامی چینی نژاد کینیڈین شخص کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ بیجنگ کے ضلع چاؤیانگ کی پولیس کے بیان کے مطابق کرس وو سے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ آن لائن جنسی تعلق قائم کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔خیال رہے کرس وو پر گزشتہ ماہ ایک 18 سالہ چینی طالبہ نے خود سمیت دیگر کمسن لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں