کاش، نور مقدم بیرونِ ملک چلی جاتی:بشریٰ انصاری

کاش، نور مقدم بیرونِ ملک  چلی جاتی:بشریٰ انصاری

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز اور نور مقدم کیس پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاش! نور بیرون ملک چلی جاتی تو آج وہ زندہ ہوتی

لاہور(شوبز ڈیسک)بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ‘افسوس! اب تک ان واقعات کو کوئی نہیں روک سکا۔ اگر آج نور زندہ ہوتی تو اُن تمام مظلوم خواتین کی آواز بنتی جو جنسی زیادتی کا شکار ہیں۔اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘براہِ کرم! ان واقعات کی روک تھام کے لیے جلد از جلد قانون بنائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں