شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں

شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شلپاشیٹھی کی انتہائی قریبی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ بچوں کو لیکر اپنے شوہر سے دور جانے کی منصوبہ بندی کررہی ہیں،شلپا خود نہیں جانتی تھیں کہ ان شوہر کے پاس پیسہ ناجائز ذرائع سے آرہا ہے ۔شلپا شیٹھی کی دوست کا کہنا ہے کہ اداکارہ راج کندرا کے غیر قانونی پیسوں سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتی اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بھی اپنے باپ کی ناجائز دولت سے دور رہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں