کترینہ بھی’ارطغرل غازی‘کی مداح

کترینہ بھی’ارطغرل غازی‘کی مداح

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ترکی کے مشہور ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کی فین نکلی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ کترینہ کیف اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سلمان خان اور کترینہ سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈرامہ سیریز ‘ارطغرل غازی’ دیکھی ہے ؟ اس پر کترینہ نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے ، میں نے اب تک 89 اپیسوڈز دیکھ لیے ہیں۔ سلمان خان نے بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈرامہ بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں