ملائیکا اروڑا نے تنقید سے محفوظ رہنے کا راز بتادیا

 ملائیکا اروڑا نے تنقید سے  محفوظ رہنے کا راز بتادیا

بالی ووڈ سٹار ملائیکا اروڑا نے اپنی کیریئر کے دوران اس راز پر سے پردہ اٹھادیا جس کی وجہ سے تنقید ان پر اثر نہیں کرتی

ممبئی (آئی این پی) ملائیکا اروڑا نے کہا کہ میں ٹرولز پر توجہ نہیں دیتی، گزشتہ کئی سالوں میں مجھے یہ اندازہ ہوا ہے کہ ان غیر ضروری ٹرولز کو توجہ نہ دینا اور ان کا آپ پر اثر نہ ہونا ہی ان سے بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس انداز کو ہی اپنے اور اہلِ خانہ کے لیے بطور ڈھال بنایا ہوا ہے جو ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی حفاظت کرتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں