فلمیں فلاپ ہونے پر کمرے میں بند ہو کر روتا ہوں:عامر خان

فلمیں فلاپ ہونے پر کمرے میں بند ہو کر روتا ہوں:عامر خان

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کہا ہے کہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں

ممبئی(این این آئی)تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے ، وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں ایک انٹرویو میں جب عامر خان سے ان کی فلموں کے کامیاب یا ناکام ہونے سے متعلق ان کے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ جب میری فلمیں فلاپ ہوتی ہیں تو میں خود کو کمرے میں بند کرکے بہت روتا ہوں۔عامر خان کا کہنا تھا کہ صرف فلاپ ہونے پر نہیں بلکہ جب میری فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوتی ہیں تب بھی مجھے رونا آجاتا ہے لیکن وہ خوشی کے آنسو ہوتے ہیں۔ عامر خان نے بتایا کہ اپنی فلم کی ریلیز سے قبل وہ بہت زیادہ پریشان ہوجاتے ہیں ۔ یہاں تک کہ ان کی بھوک اور نیند بھی ختم ہوجاتی ہے اور وہ گھنٹوں تک جاگتے رہتے ہیں اور وہ وقت کتابیں پڑھ کر یا ٹی وی دیکھ کر گزارتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں