سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرائینگے
بالی ووڈ سپر سٹار اداکار سلمان خان بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرائیں گے
ممبئی (آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آئندہ ماہ اپنی بھانجی علیزے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں، علیزے بہت جلد ایک رومانٹک فلم میں نظر آئیں گی جس کو خود سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ سلو میاں خود علیزے کے کیرئیر میں دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے اپنی بھانجی کی ٹریننگ بھی کررہے ہیں۔سلمان خان کی بھانجی علیزے کی فلم کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی اور امید کی جارہی ہے کہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی، اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ علیزے سلمان خان کے قریبی دوست سورج کی فلم میں نظر آئیں گی تاہم ایسا نہ ہوسکا۔