ٹی وی ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی :آمنہ ملک
اداکارہ آمنہ ملک نے کہا ہے کہ مشکلات سے گھبرانے والی نہیں ، شوبز انڈسٹری میں کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے ہمیشہ یاد رکھیں
لاہور(آئی این پی )ایک انٹرویو میں آمنہ ملک نے کہا کہ ماڈلنگ اپنی جگہ ایک اہم شعبہ ہے مگر یہاں محدود پیمانے پر صلاحیتیں اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے جبکہ ڈراموں کے ذریعے فنکار اپنی فطری صلاحیت کو بخوبی اجاگر کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں نے اب فلموں کی جگہ لے لی ہے جن میں مختصر دورانیہ میں وہ سب کچھ بیان ہو جاتا ہے جو فلموں میں ممکن نہیں۔