ٹریفک جام ،عاطف اسلم پھنس گئے ،بائیک پر کنسرٹ میں آمد

ٹریفک جام ،عاطف اسلم پھنس گئے ،بائیک پر کنسرٹ میں آمد

شائقین گلوکار کو موٹرسائیکل پردیکھ کر خوش ، عاطف عاطف کے نعرے لگادئیے

کراچی (سٹاف رپورٹر) گلوکار عاطف اسلم کراچی میں ٹریفک جام میں پھنس گئے ، عاطف اسلم کو بائیک پر سوار ہوکر کنسرٹ میں پہنچنا پڑا ۔ عاطف اسلم گزشتہ رات جب کنسرٹ کیلئے نکلے تو ٹریفک جام دیکھ کر آؤدیکھا نہ تاؤ، موٹر سائیکل پر سوار ہوئے اور ٹھنڈی ہوا کو انجوائے کرتے ہوئے کنسرٹ کے مقام پر پہنچ گئے ۔گلوکار کو بائیک پر آتا دیکھ کر ان کے مداح خوش ہوگئے اور عاطف عاطف کے نعرے لگانے لگے ۔عاطف اسلم نے بھی مداحوں کو مایوس نہیں کیا اور اپنی پرفارمنس سے ان کے دل جیت لئے ۔پرفارمنس کے دوران انہوں نے اپنے مشہور گانوں سے شائقین کہ خوب محظوظ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں