بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام شوہر کے ہاتھوں قتل

بنگلا دیشی اداکارہ رائمہ اسلام  شوہر کے ہاتھوں قتل

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلا دیش کی اداکارہ رائمہ اسلام کو گھریلو ناچاقی پر ان کے شوہر نے ہی قتل کرکے لاش ریلوے پل پر پھینک دی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 45 سالہ رائمہ اسلام شیمو کئی برسوں سے بنگلا فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی تھیں۔ پولیس کو کیرانی گنج میں مشکوک بوری ملی۔پولیس نے بوری کھولی اس میں سے رائمہ اسلام کی لاش برآمد ہوئی۔ جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے ۔دوران تفتیش پولیس نے مقتولہ کے شوہر سخاوت کو حراست میں لے لیا جس نے بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں