حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے

حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ حاجرہ یامین کے والد انتقال کرگئے ۔

اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے دی، انہوں نے قرآن شریف کی آیت شیئر کی \\\'بے شک ہم اللہ کے لیے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے ۔حاجرہ نے مزید لکھا کہ یہ خبر اس وقت یہاں لکھنا بالکل آسان نہیں ہے ، میرے ابو اس دنیا سے چلے گئے ہیں، یہ سنگین نقصان ہے ،اداکارہ کی جانب سے مداحوں سے ان کے مرحوم والد کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں