انجلیناجولی کو ایک اور افغان لڑکی نے خط لکھ دیا
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی کو ایک اور افغان لڑکی کا خط موصول ہوا ہے ۔
انہوں نے خط کا عکس سوشل میڈیاپر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ افغان خواتین کو محض پرامن احتجاج میں حصہ لینے کی وجہ سے گرفتار کئے جانے کے بعد اُس افغان لڑکی نے یہ خط لکھا کہ شاید وہ دوبارہ کبھی باہر نہیں جا سکے گی اور نہ ہی بول سکے گی کیونکہ وہ ایک لڑکی ہے ۔ اپنی پوسٹ کے اختتام پر انجلینا جولی نے لکھا کہ براہِ کرم معلوم کریں کہ افغانستان میں کیا ہو رہا ہے ، براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم افغان خواتین کو بھولے نہیں ہیں۔