ڈراموں کے بعد ترک فلمیں بھی پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کو تیار
لاہور(شوبز ڈیسک)ترک ڈراموں کے بعد ترک فلمیں بھی اب پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں، جہاں پہلی فلم آئیلہ 11 فروری کو ریلیز کی جارہی ہے ۔
پاکستانی فلمی شائقین کو معیاری فلموں کی تفریح دینے کیلئے ڈسٹری بیوشن کلب نے ترک زبان میں بننے والی عالمی شہرت یافتہ فیچر فلم آئیلہ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جو پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی پہلی ترکش فلم ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک خوبصورت بچی آئیلہ کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جو ایک ترک فوجی کو میدان جنگ میں ملتی ہے ۔