سجل علی کا نیا برائیڈل شوٹ مداح بے حد تعریف میں مگن
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سجل علی کی احدرضا میر سے طلاق کے بعد دُلہن بنے تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
جس میں و ہ ہلکے رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔ جوڑے پر گولڈن رنگ کا کام ہوا ہے جبکہ اُنہوں نے اس جوڑے کے ساتھ گولڈن رنگ کی جیولری کا ہی انتخاب کیا اور ہاتھوں پر مہندی بھی لگائی ہے ۔سجل علی کے مداح ان کی خوبصورتی پر بے حد تعریف کررہے ہیں ۔