فیروزخان کیساتھ کام کرنے سے انکار ،اقراعزیز مثال بن گئیں
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل اقرا عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرنے پر بھارت میں مثال بن گئی ہیں۔
اقرا عزیز نے گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پراجیکٹ میں کام کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔اقرا عزیز کے اس بیان پر بھارتی صحافی ہرنیت سنگھ نے ان کی تعریف کی اور بالی ووڈ سٹارز کو اقرا سے سیکھنے کا مشورہ دیا ۔