عائشہ عمر نے اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے کی ٹھان لی

عائشہ عمر نے اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے کی ٹھان لی

لاہور(شوبزڈٖیسک) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآتا ہے ،اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

 لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے  ۔عائشہ عمر نے کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنے کی ٹھان لی ہے اورایسا کرکے دکھاؤں گی ۔ اداکارہ نے کہا کہ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی لیکن اس کامیابی کوپانے کیلئے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے ، سینئر فنکاروں نے سیکھنے کے عمل میں بہت رہنمائی کی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں