میرے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے :نازش جہانگیر

 میرے ساتھ کام کرنا بہت مشکل ہے :نازش جہانگیر

کراچی (سٹاف رپورٹر) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نازش جہانگیر نے کہا کہ ایک ہی دل ہے کتنی بار ٹوٹے گا، یہ اس وقت ٹوٹ چکا جب امی اس دنیا سے رخصت ہوئی تھی۔۔

اب کوئی اور غم اتنا بڑا نہیں کہ اس کی جگہ لے سکے ۔ انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر اپنے اوپر تنقید کرنے والے ساتھی فنکار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنی ادائیگیوں کے حوالے سے بہت اصول پسند ہوں، اگر کوئی مجھے تنگ کرتا ہے تو میں اسے تنگ کرتی ہوں۔ اگر آپ میرے ساتھ ٹھیک ہیں میرے پیسے ٹائم پر دے رہے ہیں تو میں بھی اُن کیساتھ ٹھیک ہوں اسی وجہ سے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے ، ہاں میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے ۔ اگر پروڈکشن مجھے وقت پر ادائیگی نہیں کرتی ہے تو میں بھی پھر شوٹ پر نہیں جاتی، کیونکہ میں اپنی محنت کی کمائی کا مطالبہ کر رہی ہوں، اگر میں وقت پر آتی ہوں تو میرا چیک بھی مجھے وقت پر ملنا چاہیے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں