فلم‘RRR’ کو آسکر ایوارڈ میری ہی وجہ سے ملا :اجے دیوگن

فلم‘RRR’ کو آسکر ایوارڈ  میری ہی وجہ سے ملا :اجے دیوگن

ممبئی (این این آئی)بھارتی فلم ‘RRR’ کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ کو آسکر ایوارڈ ملنے پر اجے دیوگن نے دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے ۔۔

اجے دیوگن نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی نئی فلم ‘بھولا’ کے پروموشن کے لیے شرکت کی۔ میزبان نے اْنہیں فلم‘RRR’ کے آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دیاور کہا کہ فلم کے گانے ‘ناٹو ناٹو’ کو آسکر ملا ہے آپ کو بہت بہت مبارک ہو، آپ بھی اس فلم کا حصّہ رہے ہیں۔اجے دیوگن نے مبارکباد موصول ہونے پر اپنے مزاحیہ ردِعمل میں کہا کہ فلم کو جو آسکر ایوارڈ ملا ہے وہ میری ہی وجہ سے ملا ہے ، سوچو اگر میں اس گانے میں ناچا ہوتا تو کیا ہوتا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں