سلمان خان کو ای میل پر قتل کی دھمکی دینے والا نوجوان پکڑا گیا

سلمان خان کو ای میل پر قتل کی  دھمکی دینے والا نوجوان پکڑا گیا

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو ای میل پر قتل کی دھمکی بھیجنے والے نوجوان کو راجستھان سے گرفتار کرلیا گیا۔۔

سلمان خان کو تین روز قبل ایک ای میل موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میں سدھو موسے والا کی طرح سلمان خان کو بھی قتل کردوں گا۔ای میل میں مزید کہا گیا تھا کہ گینگسٹر گولڈی برار اب سلمان خان سے آمنے سامنے بات کرکے فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور ایسا نہ ہوا تو سلمان خان کو قتل کردیا جائیگا۔ بھارتی شہروں جودھ پور اور ممبئی کی پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ملزم دھاکا درم کو حراست میں لے لیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں