کرن ارجن کیلئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے :راکیش روشن

کرن ارجن کیلئے سلمان خان  پہلی پسند نہیں تھے :راکیش روشن

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ 1995 کی مشہور فلم کرن ارجن کیلئے سلمان خان پہلی پسند نہیں تھے۔۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش روشن نے یہ بھی بتایا کہ فلم کرن ارجن کا پہلے نام کائنات رکھا گیا تھا بعد میں اسے تبدیل کیا گیا۔ راکیش روشن نے بتایا کہ کرن ارجن میں سلمان کے کردار میں اجے دیوگن تھے اور اس وقت فلم کا نام بھی کائنات تھا جس میں شاہ رخ اور اجے دیوگن تھے ۔ کسی وجہ سے ، اجے دیوگن فلم نہیں کر سکے ۔انہوں نے اس کلپ میں یہ بھی بتایا کہ فلم کہو نہ پیار ہے میں پہلے کرینہ کپور کو کاسٹ کیا گیا تھا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں