ایمن اور منال نے فیروز خان کی حمایت کردی

ایمن اور منال نے  فیروز خان کی حمایت کردی

کراچی (آئی این پی)اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے فیروز خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔ فیروز خان نے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے اپنے اور۔۔

 منیب بٹ کی فیملی کے درمیان جو بھی معاملہ ہوا اس کو اپنے بڑوں کی رہنمائی سے یہیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے علاوہ، فیروز خان نے ذاتی معلومات شیئر کرنے پر ساتھی اداکاروں سے معذرت بھی کی۔ اب ایمن خان، منال خان اور احسن محسن اکرام نے اپنی انسٹا سٹوریز پر لکھا کہ فیروز خان کا مقصد ہمیں تکلیف پہنچانا نہیں تھا، یہ صرف ایک غلطی تھی۔ انہوں نے لکھا یہ فیروز اور ان کی سابقہ اہلیہ کا ذاتی معاملہ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں