کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا:کنگنا رنوت

کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا کو بالی  ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا:کنگنا رنوت

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رنوت نے فلمساز کرن جوہر پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہراساں کیا۔۔

جس کی وجہ سے وہ امریکا شفٹ ہو گئیں۔بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ایک نیا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بالی ووڈ میں کنارے سے لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔پریانکا نے کسی کا نام نہیں لیا لیکن کنگنا نے دعویٰ کیا کہ کرن جوہر نے اداکارہ کے خلاف سازش کی تھی۔کنگنا نے مطالبہ کیا کہ کرن جوہر سے اس مبینہ ہراسانی کا حساب لینا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں