لائبہ خان صاف اور حساس دل رکھنے والے ہمسفر کی متلاشی
کراچی (سٹاف رپورٹر) ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان صاف اور حساس دل رکھنے والے ہمسفر کی متلاشی ہیں۔
لائبہ خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں لائبہ کا مستقبل میں شادی اور اپنے من پسند ہمسفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کی جس سے شادی ہو وہ ایک اچھا اور صاف دل انسان ہو، دل میں دوسروں کا احساس رکھنے والا ہو ،ہمسفر نہ بہت زیادہ موٹا ہو اور نہ ہی بہت زیادہ پتلا دبلا ہو، بس اچھی فٹنس رکھتا ہو اور جاذبِ نظر ہو۔ میرے نزدیک کوئی بھی رشتہ طے کرتے وقت لڑکا اور لڑکی کی رائے پوچھ لینا بہت ضروری ہے ۔