رب نے مجھے میرے تصور سے زیادہ نوازا :زارانورعباس

رب نے مجھے میرے تصور سے زیادہ نوازا :زارانورعباس

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ زارانورعباس نے کہاہے کہ رب نے مجھے میرے تصور سے بہت زیادہ نوازا ہے ،کسی کے پروفیشن کی بنیاد پر اس کے ایمان کا اندازہ نہیں لگانا چاہئے ۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب احساس ہوا کہ میں دین سے کتنی دور تھی، اس وقت صدمے کے باعث ذہنی تناؤ کا شکار تھی۔ ایسی کیفیت میں جب اللہ کی جانب رجوع کیا تو اس نے اکیلا نہیں چھوڑا اس نے مضبوطی سے میرا ہاتھ تھاما اور مجھے اس کیفیت سے نکلنے کا حوصلہ دیا، میرے رب نے مجھے میرے تصور سے بہت زیادہ نوازا ہے جس پر میں بیحدشکرگزار ہوں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں