آرنلڈ شیوارزنیگر سپورٹ پر پاکستانی مداحوں کے شکرگزار

 آرنلڈ شیوارزنیگر سپورٹ پر پاکستانی مداحوں کے شکرگزار

لاس اینجلس(شوبز ڈیسک )ہالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار آرنلڈ شیوارزنیگر نے اپنے نئے نیٹ فلکس پراجیکٹ’’فوبر‘‘کی سپورٹ پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

75سالہ اداکار نے یوکرین کے مداحوں کے لئے شکریہ کا ٹویٹ کیا ،وہاں ان کی ویب سیریز ٹاپ پر موجود ہے ، اس پر ایک پاکستانی صارف نے ان کی توجہ دلائی کی پاکستان میں بھی’’فوربز‘‘نمبر ون پر ہے اور ساتھ ہی اس صارف نے سکرین شاٹ بھی شیئر کیا۔آرنلڈ شیوارزنیگر نے پاکستان کے مداحوں کیلئے شکریہ کی باقاعدہ ٹویٹ کی اور اس میں لکھا سپورٹ کرنے والے میرے پاکستان کے مداحوںکا شکریہ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں