کرینہ کپور کو فارمولا ون ریس پسند،گراں پری دیکھنے موناکو پہنچ گئیں

کرینہ کپور کو فارمولا ون ریس پسند،گراں پری دیکھنے موناکو پہنچ گئیں

موناکو(شوبز ڈیسک)کرینہ کپور فارمولا ون گراں پری دیکھنے موناکو پہنچ گئیں،انہیں ایونٹ میں کرکٹر یوراج سنگھ کے ساتھ دیکھا گیا۔

 آج ان دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں۔یہ پہلا موقع ہے کہ کرینہ کپور موناکو میں ہونے والی پریکٹس ریس میں شریک ہیں۔ان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ انہیں فارمولا ریس پسند ہیں اور ایونٹ میں آکر بہت زیادہ خوش ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں