بیک سٹیج پر جھگڑا ،حسنین لہری نے نمرہ جیکب کو تھپڑ جڑدیا

بیک سٹیج پر جھگڑا ،حسنین لہری نے نمرہ جیکب کو تھپڑ جڑدیا

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو معروف ماڈلز حسنین لہری اور نمرہ جیکب کی بیک سٹیج جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ نمرہ بیک سٹیج اپنے ساتھی ماڈل حسنین لہری کی ویڈیو بنارہی تھیں، اسکا علم حسنین کو ہوا تو انہوں نے انکا موبائل چھین لیا اور اس دوران نمرہ کو تھپڑ بھی لگادیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑائی کو بڑھتا دیکھ انتظامیہ نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی تاہم دونوں ماڈلز اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے ۔ شو کے مقام پر پولیس کو بھی بلالیا گیا تھا جو حسنین لہری کو اپنے ہمراہ باہر لے جاتی دکھائی دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں