گوری نے مجھے کبھی کوئی تحفہ نہیں دیا، شاہ رخ کا شکوہ

گوری نے مجھے کبھی کوئی تحفہ نہیں دیا، شاہ رخ کا شکوہ

ممبئی(شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فرح خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ گوری خان۔۔

 نے کبھی ان کے لئے کوئی تحفہ نہیں خریدا۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ گوری خان ہمیشہ یہ کہہ کر بہانہ بناتی ہیں کہ میں ایسے انسان کو کیا تحفہ دوں جس کے پاس مجھ سمیت دنیا کی ہر شے ہے ۔کنگ خان نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ‘ایک بار مجھے ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی، لندن میں ایک دُکان سے ٹی شرٹ خریدی جو سائز میں بڑی تھی تو میں نے گوری سے درخواست کی کہ وہ مذکورہ ٹی شرٹ واپس کروا کر کاٹن کی چھوٹے سائز کی ٹی شرٹ خرید کر لا دیں۔اداکار نے بتایا کہ ان کی اہلیہ دُکان پر گئی اور واپس آکر کہا کہ وہ لوگ ٹی شرٹ واپس نہیں لے رہے جبکہ گوری خان نے وہ شرٹ واپس کروا کر اس کے بدلے اپنے لئے نیا بیگ خرید لیا تھا اور کہا کہ شاہ رخ ہسپتال میں ہیں لہٰذا انہیں نئے کپڑوں کی ضرورت نہیں ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں