بری بن جاؤں گی مگر آئٹم سانگ نہیں کروں گی :کبریٰ خان

بری بن جاؤں گی مگر آئٹم سانگ  نہیں کروں گی :کبریٰ خان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ کبریٰ خان آئٹم سانگ کے خلاف بول پڑیں کہا ہرفلم میں آئٹم سانگ ہونا ضروری نہیں، مستقبل میں کسی بھی۔۔

ایسے گانے میں وہ پرفارم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ ایک انٹرویو میں کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کو معلوم نہیں تھا کہ سپر سٹار فلم میں جس گانے میں انہوں نے پرفارم کرنا ہے وہ آئٹم نمبر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئٹم نمبر چونکہ ان کے مزاج کے مطابق نہیں، تاہم چونکہ وہ زبان دے چکی تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب مستقبل میں کوئی ایسا کام ہوا تو چاہے میں بری بن جاؤں مگر آئٹم سانگ پر پرفارم نہیں کرونگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں