ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو والد جیسا ہو:حمائمہ ملک

ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں  گی جو والد جیسا ہو:حمائمہ ملک

کراچی (آئی این پی)اداکارہ حمائمہ ملک نے شادی کے لیے اپنی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنے چاہیں گی۔۔

 جو ان کے والد جیسا ہو۔ایک انٹرویو میں شادی کے سوال پر حمائمہ ملک نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جس کی رنگت گوری ہو، دراز قد ہو، بہت پیسے والا ہو، اس کے پاس گاڑیاں بھی ہو، اس کی آنکھیں بھی نیلی ہوں اور نیلا کوٹ بھی پہنے ہوئے ہو۔ اس کے بعد حمائمہ نے سنجیدہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسے شخص سے شادی کرنا چاہیںگی جو ان کے والد کی طرح عزت دینے والا ہو۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں